
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان، افغانستان اور امارات کے درمیان سہ فریقی سیریز اور ایشیاکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، 17رکنی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان، افغانستان اور امارات پر مشتمل سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، سلمان مرزا، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز ٹیم کاحصہ ہیں۔
محمدوسیم جونیئر، ابراراحمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نواز بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں ہوگا۔
قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے کہاکہ فخر زمان پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، دستیاب کھلاڑیوں کو حصہ بنانے کی کوشش کی ہے۔