پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان کی قومی اے آئی پالیسی جاری

پاکستان کی قومی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پالیسی میں اے آئی کو فروغ دینے کے لیے 6 ستونوں پر مبنی فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔

وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلیی کمیونیکیشن (ٹیلی کام) نے پاکستان کی قومی اے آئی پالیسی جاری کردی ہے، پالیسی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مصنوعی ذہانت کے مراکز قائم کیے جائیں گے، اے آئی تحقیق اور گرانٹس کے لیے فنڈنگ مختص کی جائے گی۔

پالیسی کے مطابق مقامی بڑے آرٹیفیشل انٹیلیجنس لینگویج ماڈلز تیار کیے جائیں گے، جدت، سیکیورٹی، تبدیلی، انفرااسٹرکچر اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اے آئی انوویشن ایکو سسٹم کے ذریعے اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی ترقی پر نظر مرکوز کی جائے گی۔

اسمارٹ سٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت میں اے آئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے شامل ہیں، اے آئی سے متعلقہ ملازمتوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کو کارکردگی کا پیمانہ بنایا جائے گا، سکیور اے آئی ایکو سسٹم کے تحت سائبر خطرات میں کمی لائی جائے گی۔

اے آئی پالیسی ڈیٹا اسٹینڈرڈائزیشن پر کام کیا جائے گا، عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے ذمہ دارانہ اے آئی استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پالیسی دستاویز کے مطابق واپڈا، نادرا، ایف بی آر، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ڈیجیٹائز اور ہم آہنگ کیا جائے گا، ٹرانسفارمیشن اینڈ ایوولوشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں اے آئی اپنانے کے رجحان میں اضافہ کیا جائے گا۔

نیشنل اے آئی کمپیوٹ کیپسٹی اور ملک بھر میں اے آئی حبز کے قیام کا منصوبہ شامل ہے۔

تحقیقی اور اسٹارٹ اپس کے لیے اے آئی ڈیٹا سیٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، عالمی شراکت داریوں اور بین الاقوامی فورمز میں شمولیت کے ذریعے پاکستان کو عالمی اے آئی ترقی سے جوڑا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …