
یشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سربراہ ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایشین ایونٹ کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
میچز 9 سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، تمام مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیاکپ 2025 کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کیخلاف کھیلے گا، دوسرے مقابلے میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم 17 سمتبر کو متحدہ عرب امارات کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

گروپ اے
پاکستان، میزبان بھارت، عمان اور یو اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ بی
بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
قبل ازیں، محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے منتظر ہیں، تفصیلی شیڈول کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) کو ایشیا کپ کھیلنے کے لیے حکومتی اجازت مل گئی ہے، ساتھ ہی روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔