منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ورلڈ والی بال چیمپین شپ میں دوسری کامیابی

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ والی بال چیمپین شپ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے، قومی ٹیم نے میزبان ازبکستان کو تین صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

ازبکستان کے دارالحکومت میں تاشقند میں ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم نے جاری ٹورنامنٹ میں میزبان ازبکستان کو 0-3 کے اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے تینوں سیٹ بالترتیب 23-25، 18-25 اور 21-25 سے جیتے، قومی جونیئرز کی جانب سے محمد یحییٰ نے 24، محمد سعود نے 10، مہتاد علی اور اجمل جنید نے 9-9 پوائنٹس اسکور کیے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم تیسرے مقابلے کے لیے 26 جولائی کو ترکی کیخلاف کورٹ میں اُترے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے 19 جولائی کو تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تھائی لینڈ میں کھیلی گئی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپین شپ میں قومی ٹیم فائنل مقابلے میں ایران کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …