google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ نوٹیفکیشن - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ نوٹیفکیشن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کر دیا۔

ایف بی آر کی طرف سے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے مشن کی کامیابی کے لئے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 مارچ سے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں تیار 1400 سی سی یا زائد انجن والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لیا جائے گا جبکہ اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی طور پر تیار ڈبل کیبن فور ویل پک اپ پر بھی اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …