google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 9: پوائنٹس ٹیبل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ایس ایل 9: پوائنٹس ٹیبل

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صوتحال سامنے آگئی۔

جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

اپنے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بہترین نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز آٹھ میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ سٹینڈنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز 8 میچوں میں سے 6 میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …