پیر , اکتوبر 13 2025

محمد آصف نے فائنل میں بھارتی کو شکست دیکر ورلڈ ٹائٹل جیت لیا

پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے کیرئیر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔

بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر محمد آصف کے نام رہی، محمد آصف نے فائنل میں بھارت کے برجش دامانی کو چار ۔ تین سے شکست دی۔

ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، آصف اور برجش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔

آصف کی دو فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل تین فریمز جیتے۔

آصف نے تین ۔ دو کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔

محمد آصف کی جیت کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔

محمد آصف نے اس سے قبل دو ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور تین انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’’نیلوفر‘‘ کا ٹریلر ریلیز، مداحوں کا زبردست ردعمل

ہم سفر جوڑی ایک دہائی بعد دوبارہ رومانس میں جلوہ گر، فلم 28 نومبر کو …