منگل , اکتوبر 14 2025

بٹ کڑاہی میں چوہے کی آزادانہ گھومنے کی وڈیو وائرل

حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور دیسی کھانوں کے ایک ریسٹورنٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بٹ کڑاہی –دیسی ریسٹورنٹ کا شمار پاکستان کے معروف ریسٹورنٹس میں ہوتا ہے، جو اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک معروف دیسی ریسٹورنٹ –بٹ کڑاہی –کے آئوٹ ڈور ایریا میں چوہے آزادانہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں،

اس ریسٹورنٹ کی پاکستان کے کئی شہروں میں شاخیں قائم ہیں، حالیہ ویڈیو راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع ایک برانچ کی ہے جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے آٹ ڈور ڈائننگ ایریا میں چوہے برتنوں اور میزوں کے اردگرد گھوم رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک خالی ٹیبل پر موجود ٹشو باکس میں ایک چوہے کو اندر جاتے اور پھر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ ٹیبل پر کھانے کے لیے رکھی گئی صاف پلیٹوں پر چڑھ جاتا ہے۔

اسی ویڈیو میں ریسٹورنٹ میں موجود گاہکوں کی باتیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو ایک دوسرے سے گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ چوہے کس طرح ریسٹورنٹ کے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اسی ٹشو پیپر سے اب لوگ اپنے منہ صاف کریں گے۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہی تو اس دیسی ریسٹورنٹ کے اصل ذائقے کا راز ہے!

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …