پیر , اکتوبر 13 2025

پی ایس ایکس” ایک لاکھ 38 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے جمعرات کو تیزی کی نئی لہر جاری رکھتے ہوئے دورانِ کاروبار ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 11 بج کر 57 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1785.25 پوائنٹس یعنی 1.31 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 165 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ اختتامی سطح ایک لاکھ 36 ہزار 379 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان برقرار ہے جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10:20 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,101.78 پوائنٹس یا 0.81 اضافے سے 137,481.74 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری میں خریداری دیکھی گئی۔ اے آر ایل، حبکو، یو بی ایل، پی او ایل، ماری، ایس این جی پی ایل، پی ایس او اور این بی بی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 440 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کے اضافے سے 136,380 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاکس جمعرات کو غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے، کیونکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منافع کی رپورٹس سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا اور امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی مدتِ صدارت سے متعلق غیریقینی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں بے چینی برقرار رہی۔

ٹی ایس ایم سی جو دنیا میں جدید ترین اے آئی چِپس بنانے والی مرکزی کمپنی ہے، سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ سطح تک منافع میں اضافہ ظاہر کرے گی۔ تاہم امریکی ٹیکس اور تائیوان کے مضبوط کرنسی (ڈالر) کا دباؤ اس کی آئندہ کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔

نیٹ فلکس کا منافع بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا سب سے وسیع انڈیکس صرف 0.06 فیصد بڑھا جبکہ نکّی انڈیکس میں 0.24 فیصد کمی واقع ہوئی۔

یورپی فیوچرز میں تیزی دیکھی گئی، جہاں یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.56 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایف ٹی ایس سی اور ڈی اے ایکس فیوچرز میں ہر ایک نے تقریباً 0.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

نیسڈیک فیوچرز اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں ہر ایک میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

مارکیٹ کے مزاج پر سب سے زیادہ اثر فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے مستقبل سے متعلق ابہام کا رہا۔ ابتدائی خبروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی پاول کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کے نتیجے میں اسٹاکس اور ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔

تاہم، ٹرمپ نے ان رپورٹس کی فوری تردید کی جس سے غیر یقینی صورتحال کے شکار بازاروں میں کچھ حد تک سکون بحال ہوا لیکن انہوں نے اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا اور مرکزی بینک کے سربراہ پر شرحِ سود میں کمی نہ کرنے پر اپنی تنقید دہرائی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …