منگل , اکتوبر 14 2025

وفاقی بورڈ کے نویں اور دسویں امتحانات کے نتائج کا اعلان

طالبات ایک مرتبہ پھر ٹاپ پو زیشنز لے اڑیں

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، اسلام آباد نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ(ایس ایس سی) نویں اور دسویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، طالبات ایک مرتبہ پھر ٹاپ پو زیشنز لے اڑیں۔

دستیاب نتائج کے مطابق، ایس ایس سی (پارٹ ون/ نویں) میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 62.18% اور پارٹ ٹو(دسویں ) میں 88.51% رہا۔

نویں جماعت میں کل 146348 طلبانے شرکت کی اور ان میں سے 89882 کو پاس قرار دیا گیا۔ اسی طرح دسویں جماعت کے امتحان میں 137689 امیدواران نے شرکت کی اور ان میں سے 121120 کامیاب ہوئے۔

ایچ ایٹ کالج میں نتائج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صادق تھے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک نے انہیں نتائج سے آگاہ کیا۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

سائنس گروپ میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج ، ویسٹریج III یوسف کالونی راولپنڈی کی مریم ندیم نے 1093 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آمنہ ناصر لاہور گرامر سکول، دی مال واہ کینٹ سے 1087 نمبر لے کر دوسری جبکہ تیسری پوزیشن ایمالہ فاونڈیشن سکول اینڈ کالج پی آئی اے کالونی مصریال روڈ راولپنڈی کی دو طالبات صالحہ ثاقب اور ہانیہ ایمن وحید آرمی پبلک سکول اینڈ کالج(گرلز اٹک) نے 1083 نمبر حاصل کر کے حاصل کی۔

ہیومینٹیز گروپ میں شائننگ سٹار پبلک سکول علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ کی ثنابی بی نے 1045 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنس، سترہ میل (ایف اے) اسلام آباد کے عبدالرحمن نے 1029 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز سترہ میل اسلام آباد کے محمد سفیان احمد نے 1022 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈ

اکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ چین نے آبادی کو بوجھ بنانے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا گیا ہے ، اس طرز پر ہمیں بھی اپنی نوجوان نسل پر توجہ دینا ہوگی ،

انہوں نے کہا کہ آج کی تعلیم کی بڑی ضرورت ہنر کا حاصل کرنا ہے، پاکستان کے اٹھارہ کروڑ جوان ہماری ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہیں، آنے والی دس سے پندرہ سال ہم سب کیلئے بہت اہم ہیں، آنے والے دنوں میں دنیا تبدیل ہونے جا رہی ہے، جو لوگ خود میں تبدیلی نہیں لائیں گے ان کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں طالبات کی تعلیمی کارکردگی طلباکی نسبت بہتر ہے ، آج کی پوزیشنز میں بھی طالبات نمایاں ہیں، ہمیں اپنی انہیں طالبات کیلئے دلوں اور معاشرے میں گنجائش پیدا کرنا ہو گی، میری درخواست ہے کہ بچیوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند نہ کریں۔ تقریب میں مہمان خصوصی کو شیلڈ اور پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …