منگل , اکتوبر 14 2025

750روپے مالیت کے انعامی بانڈز جیتنے والوں کا اعلان

نیشنل سیونگز نے 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا ہے ، پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا نکلا

نیشنل سیونگ کے 750روپے کے ڈراز جیتنے والی فہرست کیلئے یہاں کلک کریں

نیشنل سیونگز کے تحت 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈ کی قرعہ انداز ی گزشتہ روز راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں بانڈ نمبر 953346 نے پہلا انعام 15 لاکھ روپے جیتا۔یہ ڈرا نمبر 103 تھا جو رواں سال 2025 کے شیڈول کے مطابق مکمل ہوا۔

نیشنل سیونگز کے مطابق دیگر بڑے انعامات جیتنے والے نمبرز دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کا تھا، جو تین خوش نصیبوں میں تقسیم ہوا۔ جیتنے والے بانڈ نمبرز درج ذیل ہیں:294897651248965105تیسرا انعام 9300 روپے تھا، جو 1696 بانڈز کے لیے مقرر کیا گیا۔

اگلی قرعہ اندازی کی تاریخ750 روپے کے بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 15 اکتوبر 2025 کو مظفرآباد میں ہو گی۔ یہ ڈرا نمبر 104 ہو گا، جو نیشنل سیونگز اور اسٹیٹ بینک کے سرکاری شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا۔

انعامی رقم حاصل کرنے کا طریقہ جیتنے والے افراد اپنی انعامی رقم نیشنل سیونگز مراکز یا اسٹیٹ بینک کی مخصوص برانچز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے درج ذیل دستاویزات لازمی ہیں:اصل انعامی بانڈشناختی کارڈ (سی این آئی سی)کی کاپی انعامی رقم قرعہ اندازی کی تاریخ سے چھ سال کے اندر کلیم کی جا سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …