پیر , جون 15 2026

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مشاورت

خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان غیر رسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس مشاورت میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوئے، ملاقات پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد ہوئی۔

اس سلسلے میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جلد بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ملاقات کے دوران صوبائی اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارت ویمنز کا پاکستان ویمنز کو 171 رنز کا ہدف

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ون کے اہم مقابلے …