Related Articles

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج 29 جولائی کو صبح 11:15 بجے جاری کرے گا، جبکہ طلبہ آن لائن اور ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا رزلٹ چیک کر سکیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے اعلان کیا ہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) پارٹ اول اور پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج بدھ 29 جولائی کو صبح 11:15 بجے جاری کیے جائیں گے۔
نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اپنے رول نمبر کے ذریعے فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے۔
نتائج چیک کرنے کے لیے طلبہ کو فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر “SSC Result 2026” کے سیکشن میں اپنا رول نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد “Search Result” پر کلک کرتے ہی نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔
فیڈرل بورڈ نے طلبہ کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس بھی فراہم کی ہے۔ طلبہ اپنا رول نمبر 5050 پر بھیج کر بھی اپنا نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق نتائج مقررہ وقت پر باضابطہ طور پر جاری کیے جائیں گے، جبکہ کامیاب امیدواروں کی تفصیلات بھی اسی موقع پر جاری کی جائیں گی۔
UrduLead UrduLead