google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع - UrduLead
اتوار , جولائی 13 2025

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم 16 ڈگری اور کالام میں 17 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات میں 33، ژوب میں 37، سبی میں 39 اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جولائی سے 17 جولائی تک ملک کے کئی حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا الرٹ اور ہدایات

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتنے اور دریا کے کنارے جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز رسالپور میں 38 ملی میٹر، کاکول میں 30، چراٹ میں 20 اور بالاکوٹ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایبٹ آباد، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، مردان، باجوڑ، کرم، اور کوہاٹ میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں کو مطلع کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فرانس میں ایکس پرالزامات کا باقاعدہ تفتیش کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ایک نئے قانونی بحران کی زد میں آگیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے