google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت اور اپٹما کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ - UrduLead
اتوار , جولائی 13 2025

حکومت اور اپٹما کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ

حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔

اپٹما، پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدے پر وزیر فوڈ سیکیورٹی اور چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دستخط کیے۔

چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے مطابق ٹیکسٹائل ملز حکومت کو کاٹن سیس کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کریں گی، کاٹن سیس 4 اقساط میں ادا کیا جائے گا۔

اپٹما ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا کاٹن کمیٹی کو فراہم کرے گی، اپٹما تمام ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تنازع کو حل کرے گی، اپٹما کاٹن سیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی، تاخیر سے کاٹن سیس ادائیگی پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ حکومت کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے پالیسی اقدامات اٹھا رہی ہے، کپاس کی بیج کی درآمد کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کپاس کی قلت کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہوا ہے، کپاس کی فصل سے لاکھوں کسانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اربوں ڈالر کی کاٹن امپورٹ کرنے پر مجبور ہے، امید ہے اس معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے، اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فرانس میں ایکس پرالزامات کا باقاعدہ تفتیش کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ایک نئے قانونی بحران کی زد میں آگیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے