بدھ , اکتوبر 15 2025

اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہورسمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش

اسلام آباد اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-8، ایف-9، آئی-8، بنی گالہ، ترامڑی اور بہارہ کہو سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد، ڈبل روڈ، کری روڈ، کھنہ پل، سکس روڈ اورسیٹلائٹ ٹائون، صادق آباد میں بھی بادل خوب برسے۔

موسمیاتی ادارے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مزید خنکی اور خوشگوار موسم کی نوید ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاھو، دھرم پورہ، ریگل مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔ 

پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادَھار بارش ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …