اتوار , اکتوبر 12 2025

عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے اور تحریک کا حصہ بنیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ سارے دروازے بند ہو گئے، اب صرف تحریک ہی راستہ ہے، بانی کے بچے بھی پاکستان آکر تحریک میں حصہ لیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کیا ہے اور کہا ہے کہ سارے دروازے بند ہو گئے ہیں، اب صرف تحریک ہی راستہ ہے اور کوئی راستہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ تحریک کی تاریخ دے گی، عمران خان نے صرف یہ ہدایت دی ہے کہ تحریک کا عروج 5 اگست کو ہوگا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے اور تحریک کا حصہ بنیں گے، پہلے وہ امریکا جارہے ہیں وہاں وہ انسانی حقوق کے اداروں کو بتائیں گے کہ ان کے والد کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوں، رول آف لا کے لیے کھڑے ہوں، آپ کے جو 26ویں ترمیم کے بعد سارے حقوق چھین لیے گئے، عدلیہ نے بھی آپ کو انصاف دینا چھوڑ دیا، تو اب آپ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی بات نہیں کی ہے، عمران خان نے تحریک کی بات کی ہے، انہوں نے تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …