ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کئی دنوں کی تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 336 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 146 پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 809 کی بلندی تک بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کرنسی مارکیٹ
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے۔ کرنسی مارکیٹس میں روپے کی قدر 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 20 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے85 پیسے کا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک اپنے ریزرو بڑھانے کیلئے مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہاہے، درآمدات میں اضافہ اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بھی ڈالرمہنگا ہونے کی وجہ ہے۔