پیر , اکتوبر 13 2025

100 انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ،

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ، 31 ہزار 949 کی سطح پر بند ہوا تھا ، کاروبار مسلسل مثبت ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …