پیر , دسمبر 1 2025

نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار

نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدارتی امیدوار توثیق کرنے سے گریز کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو میرا ساتھ دینے والوں کی حمایت لازمی حاصل کرنا ہوگی۔ 

واضح رہے کہ پہلے سُپر ٹیوز ڈے میں ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …