منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا.

جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین چیمپئن شپ میں گرین شرٹس نے مسلسل 7 میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گول سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 11 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15، ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی، جبکہ میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …