پیر , اکتوبر 13 2025

میڈیکل کے شعبہ میں مستقل تعلیم وتربیت کےنئے نظام پر کام شروع

پی ایم ڈی سی ایک امریکی ادارہ کے تعاون سے ملک میں ڈاکٹروں اور اس شعبہ سے متعلق دیگر پروفیشنلز کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئے نظام پر کام شروع کردیا ہے

امریکی اداے –اکریڈیشن کونسل فار کنٹینیونگ میڈیکل کونسل (اے سی سی ایم ای ) کے تعاون سے میڈیکل کے شعبہ میں ڈاکٹروں اور دیگر پروفیشنل کے مستقبل ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پروگرام پر کام شروع کررہی ہے۔

اس پروگرام کے تحت پروفیشنل ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افراد کو مستقل بنیادوں پر تعلیم وتربیت کرے گی تاکہ پاکستان میں میڈیکل کے شعبہ سے وابسطہ پروفیشنلز کی بین الاقوامی سطح پر بھی قبولیت ہو،

امریکی ادارہ جوکہ امریکہ میں ڈاکٹر وں کیلئے ضروری کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای ) کے ساتھ ساتھ کنٹینیونگ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی )کیلئے ضروری سر ٹیفکیشن فراہم کرتا ہے

اس سلسلے میں اے سی سی ایم ای کا ایک اعلی سطحی وفد اسلام آباد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے مرکزی دفتر پہنچا اور سی پی ڈی نظام کے حوالے سے تفصیلی اور اسٹریٹجک بات چیت کی۔

اس دوران ڈھائی روزہ حکمتِ عملی کی نشستیں ہوئیں جن کا واحد مقصد پاکستان میں سی پی ڈی کا ایک مثر ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینا تھا۔ ملک کے ممتاز اداروں کے نمائندگان نے ان سیشنز میں شرکت کی۔

شرکا نے صحت کے شعبے میں جاری عالمی رحجانات اور سی پی ڈی کے ارتقائی مراحل پر بھرپور گفتگو کی۔ یہ سیشن ایک انتہائی مربوط، تعلیمی تجربہ تھا، جس کا مقصد ایک ایسا سی پی ڈی نظام ترتیب دینا تھا جو مستقبل کے تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سیاسی ہلچل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا …