پیر , اکتوبر 13 2025

پی ایس بی کا ہاکی ٹیم اور فیڈریشن کو ایک بار پھر نظر انداز

پاکستان ہاکی ٹیم اور فیڈریشن دونوں کو ہی پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک بار پھر نظر انداز کردیا،

پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے نہ ہی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور نہ ہی فیڈریشن کو سالانہ گرانٹس کا اعلان کیا گیا

اے پی پی کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بدھ کو ایک پروقار تقریب میں ان قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔

مشیرِ وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی سیکریٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور دنیا کے مختلف ممالک میں ملک کا نام روشن کرنے والے 36 کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز تقسیم کیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم جس نے حال ہی میں ایف آئی ایچ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے کے صرف چھ کھلاڑیوں کو بلانے پر ٹیم کے کپتان نے پی ایس بی کی طرف سے تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا ۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری کردہ کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے تمام فیڈریشن کو جاری کردہ گرانٹس کا بھی اعلان کیاگیا لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جاری کردہ گرانٹس کا بھی ذکر نہیں ہے ۔ اسکے علاوہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کیلئے جاری کردہ کیش ایوارڈ کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ناکافی سفری اخراجات کا حوالہ دیکر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی تھی ۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اسلام آباد سفر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو 5 ہزار 600 فراہم کیے تاہم کپتان نے اِن اخراجات کو ناکافی بتاتے ہوئے ظہرانے میں شرکت سے انکار کردیاتھا۔

پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے محض 6 کھلاڑیوں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے 36 کھلاڑیوں میں 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے، جبکہ 22 فیڈریشنز کے نمائندگان کو 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

نمایاں کھلاڑیوں میں نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم شامل ہیں، جنہیں 20 لاکھ روپے، جبکہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو 6 لاکھ روپے دیے گئے، احسن رمضان کو انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر 5 لاکھ روپے ،محمد آصف کو ایس اے اے آر سی اسنوکر میں گولڈ میڈل پر 5 لاکھ روپے دیے گئے جبکہ محمد نسیم اختر کو برانز میڈل پر ایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان، جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے لیے تیار

شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دفاعی چیمپئن …