جمعرات , جون 18 2026

زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‏وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر کو اپنے حالیہ دورۂ متحدہ عرب امارات سے آگاہ کیا۔

وفاقی بجٹ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اور صدر کے درمیان بات چیت ہوئی، اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ اور پنشنرز، مزدور، پسماندہ طبقات کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، بجٹ میں عام آدمی اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …