ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام کا فیصلہ

حکومت نےآئی ایم ایف کےپاس چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام میں جانےکافیصلہ کرلیا-

وزارت خزانہ نےوزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پراقدامات شروع کردیئے-آئی ایم ایف سےبات چیت کیلئےفوری رجوع کیاجائے گا-

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام کڑی شرائط پرملنےکا امکان ہے

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کانیاپروگرام 6سے8ارب ڈالرزکاہوسکتا ہے-قرض کانیاپروگرام آئی ایم ایف کی سخت شرائط پرملنےکاامکان ہے-

آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کیلئےشیڈول طےکیاجائےگا -ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے آئی ایم ایف کےنئےپروگرام میں جاناناگزیر ہے-بڑھتےقرضے اور لئےگئےقرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے-برآمدات میں اضافے اورمقامی وسائل پیدا کرنےتک آئی ایم ایف پروگرام میں رہناضروری ہے-توازن ادائیگی اورذخائرمستحکم رکھنےکیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جاناہوگا-

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کےمزید سخت فیصلےکرنا ہوں گےٹیکس کادائرہ کاربڑھانا ہوگا-خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری ہوگی-

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنےکیلئے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے-معاشی اصلاحات پرپیش رفت اورسخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی-خسارے کاشکارسرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں اورماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے-

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کاموجود قرض پروگرام بھی مکمل کرنا ہوگا جو اپریل میں ختم ہورہا ہے-قلیل مدتی پروگرام کےتحت دوسراجائزہ مذاکرات ابھی ہونا باقی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہونےکا امکان ہے-

موجودہ قرض پروگرام کےتحت پاکستان کوتقریباایک ارب20 کروڑڈالرز ملناباقی ہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …