google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت - UrduLead
ہفتہ , جون 7 2025

پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں ملک میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے چیئرمین، وزارت قانون و انصاف اور وزارت آئی ٹی کے سیکریٹریز شریک ہوئے، جبکہ وزیر مملکت اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارتِ قانون و انصاف نے مجوزہ قانونی مسودہ پیش کیا، جو پاکستان کرپٹو کونسل، متعلقہ وزارتوں اور تکنیکی ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔یہ مسودہ ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک جامع ریگولیٹری نظام تجویز کرتا ہے، جس میں گورننس کے طریقہ کار، لائسنسنگ کے اصول، اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ڈھانچہ بین الاقوامی بہترین طرزِ عمل اور عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کو کرپٹو شعبے میں ایک جدید اور فعال ملک کے طور پر ابھارا جا سکے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور فریم ورک کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاک چین اور کرپٹو ٹیکنالوجیز کی معاشی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے قانونی وضاحت ضروری ہے۔

اجلاس کے دوران مسودے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اسے مزید بہتر بنایا گیا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ فریم ورک کی اصولی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس پر بروقت عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے  ایڈوائزری جاری

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے