google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں 5 جون تک بارش کی پیشگوئی - UrduLead
جمعہ , جون 6 2025

پنجاب میں 5 جون تک بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں آج سے 5 جون تک بارش کی پیشگوئی کردی۔  

محکمہ موسمیات کےمطابق آج سے پانچ جون تک وقفےوقفےسےبارش برسنے کا سلسلہ جاری رہےگا،

پی ڈی ایم اےپنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہنا ہےکہ پانچ جون تک لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے،

بارشوں کےسلسلے سےگرمی اورہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کےمطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کےبشترعلاقوں میں  ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے