google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی قیادت عمران خان کریں گے - UrduLead
جمعہ , جون 6 2025

ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی قیادت عمران خان کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے لیے تمام سیاسی اور قانونی دروازے بند کر دیے گئے ہیں، لہٰذا اب احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کے بانی نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے اور اس سلسلے میں تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فی الحال احتجاج کے آغاز کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، تاہم واضح کیا کہ وہ آئندہ سے پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے اور پارٹی کے تمام فیصلے وہی کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک کی قیادت علی امین گنڈاپور کو نہیں سونپی جا رہی جبکہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ بطور چیئرمین اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے لیکن فیصلہ سازی کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے