google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 1027 ارب روپے کا شارٹ فال - UrduLead
جمعہ , جون 6 2025

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 1027 ارب روپے کا شارٹ فال

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں کی مد میں 1027ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو رواں ماہ –مئی میں صرف 206ارب روپے کے خسارہ کا سامنا رہا جبکہ گزشتہ 10 ماہ میں یہ شارٹ فال 821ارب روپے تھا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کو رواں مالی سال 2024-25میں ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شدہ ہدف 12,334ارب روپے مقرر ہے

ایف بی آر کو مئی میں  206 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، جس سے سالانہ ہدف حاصل کرنا چیلنج کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے مالی سال 2024-25 کے اختتامی مہینے میں ریونیو اہداف کا حصول ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، کیونکہ مئی 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 206 ارب روپے کا نمایاں شارٹ فال سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مئی میں ایف بی آر کا 1110 ارب روپے کا ہدف تھا، مگر صرف 904 ارب روپے ہی وصول کیے جا سکے ہیں۔ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک کے دوران محصولات میں مجموعی طور پر 1,027 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس عرصے میں ایف بی آر نے 11,240 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 10,213 ارب روپے ہی وصول کیے۔ اس طرح ٹیکس خسارہ، جو جولائی تا مارچ کے دوران 833 ارب روپے تھا، مئی کے اختتام پر بڑھ کر 1,027 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یہ صورت حال ایف بی آر اور وزارت خزانہ دونوں کے لیے باعث تشویش بن چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق محصولات میں مسلسل کمی کے پیش نظر حکومت نے ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 12,913 ارب روپے سے کم کر کے 12,334 ارب روپے مقرر کیا، تاہم اس کے باوجود جون 2025 کے لیے مقررہ 2,121 ارب روپے کی وصولی ایک مشکل ہدف تصور کی جا رہی ہے۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ جون میں ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاہم ادارے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

حکام نے عندیہ دیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے آخر تک محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے