منگل , دسمبر 2 2025

آئی ایم ایف کی ٹیم کو دعوت دینے کا عمل شروع کرنے کی منظوری

تازہ حلف اٹھانے والے وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو دعوت دینے کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے

موجودہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی تکمیل کے لیے مذاکرات شروع کیے جاسکیں اور فنڈ سے تین سالہ نئی ڈیل کی درخواست کی جاسکے۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل کےفوری بعد آئی ایم ایف کی ٹیم کو ان اہم مذاکرات کےلیے اسلام آباد بلایاجائےگا۔

وزیراعظم کو ابھی اپنی کابینہ کے ارکان کا چناؤ کرنا ہے اورمعروف بینکر محمد اورنگزیب کا نام اس سلسلے میں لیاجارہا ہے جو اس دوڑ میں آگے آگئے ہیں۔

اگرچہ نوازلیگ کے جہاندیدہ رہنما اسحق ڈار بھی ابھی تک اس دوڑ میں موجود ہیں تاہم وزیراعظم شہبازشریف کے دفتر میں ہونےوالے پہلے اجلاس میں محمد اورنگزیب موجود تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈکی بھائی ضمانت ملنے کے بعد پہلی میڈیا اپیئرنس

رہائی کے بعد ان کی اہلیہ Aroob Jatoi نے پہلی بار میڈیا پر اپنا ردِ …