اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر اور کوہاٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیپرا پاور پلان 2025 کے تحت بجلی کی ترسیل کی لائنیں اور بجلی گھر

نیپرا پاور پلان 2025: 58 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے کی منظوری، ارکان کے شدید تحفظات

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعے کے روز نیپرا پاور پلان 2025 یعنی …