google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری - UrduLead
جمعرات , مئی 22 2025

کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے الیمینیٹر میں کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے دوران کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پچ کل کے میچ سے زیادہ مختلف نہیں لگ رہی اور ابتدائی 6 اوورز ہمیشہ چینلجنگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، عامر جمال کی جگہ فواد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈو اینڈ ڈائی میچ میں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سکندر رضا کی جگہ سری لنکا کے راجا پکسے کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے، آخری بار کوئٹہ نے 2019 کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلے ایلیمینیٹر میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائیر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل پلے آف: کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کی بیٹنگ جاری ، گلیڈی ایٹر کے ایک اوورز کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے