google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا - UrduLead
جمعرات , مئی 22 2025

پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 20 ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 44، رسی وین ڈر ڈوسین 35، کپتان شاداب خان 16، عماد وسیم 5، جیمی نیشم 1جبکہ نسیم شاہ اور ایلکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3، محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور محمد وسیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنیش چندیمل 48 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف 45، فن ایلن 41، اویشکا فرننڈو 32، رائلی روسو 16، کپتان سعود شکیل152 اور حسن نواز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں سال مون سون میں 300 ملی لیٹر تک بارشوں کے ساتھ ساتھ کلائوڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے