بدھ , جنوری 28 2026

پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا دیا

پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔

تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو 14-1 سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

میچ میں پاکستان کی بالادستی کی وجہ سے گیم کو ساتویں اننگز کے دوران ہی ختم کردیا گیا، گرین شرٹس نے پہلی اور تیسری اننگز میں 5،5 رنز حاصل کیے تھے۔

پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم، اکرام اللّٰہ، حسین اور ریحان کی پرفارمنس نمایاں رہی جبکہ پچرز حارث، حسین اور محب شاہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔

ویسٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی فلسطین کی ٹیم سے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …