google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دفاعی چمپئن اسلام آباد کی کراچی کنگز کو شکست - UrduLead
پیر , مئی 19 2025

دفاعی چمپئن اسلام آباد کی کراچی کنگز کو شکست

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے آخر لیگ میچ میں دفاعی چمپئن اسلام آباد نے کراچی کنگز کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابل پہلا کوالیفائیر کھیلنے کا موقع بنالیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا کوالیفائر21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کے پاس ایک اور کوالیفائر کھیلنے کا چانس ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19 ویں اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں اسلام آباد کی ٹیم میچ 79 رنز جیت گئی۔

کراچی کنگز کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 43، عباس آفریدی نے 34، ٹم سائفرٹ نے 26 ، عامر جمال نے 16، عرفان نیازی نے 14 رنز بنائے دیگر کھلاڑی دہرا فیگر حاصل کیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے 4، سلمان ارشاد نے 3 اور عماد وسیم نے 2 حریف بیٹر کو میدان بدر کیا۔

سیزن 10 کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 252 رنز کا ہدف دے دیا ہے دفاعی چیمپئن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 251 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی طرف ایلکس ہیلز نے 88 جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی برق رفتار باری کھیلی، دونوں نے بیٹنگ کے دوران 11 چھکے اور 15 چوکے لگائے، اس دوران 153 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

کپتان شاداب خان نے 42، سلمان علی آغا نے 7 اور وین ڈرڈوسن 1 بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ حیدر علی 19 اور بین ڈوار شوئس نے 10 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کے دو اسٹار بولر حسن علی اور عباس آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ میر حمزہ، عامر جمال اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میچ میں ٹیموں کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور شاداب خان کر رہے ہیں۔

فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر 15 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹر پہلے، 12 پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز دوسرے نمبر پر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: بابر اعظم کی زلمی اور رضوان کی سلطان ٹورنامنٹ سے باہر

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے