
لاہور قلندر کے اوپنر کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ، محمد نعیم 10گیندوں پر 22رنز بنا کر آئو ٹ ہوگئے جبکہ فخر زمان نے 16گیندوں پر 38رنز بنائے ہیں اور ناٹ آئوٹ ہیں
لاہور قلندر نے 5 اوورز کے اختتام پر 71 رنز بنائے ہیں اور اسکا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا ہے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے 29واں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے انتہائی اہم میچ سے قبل بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والا ٹاس 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوا جس کے باعث میچ کے اوورز بھی کم کردیے گئے ہیں اور دونوں ٹیمیں 13،13 اوورز کھیلیں گی۔
جس کے تحت کوئی بھی باؤلر 4 اوورز نہیں کرواسکے گا بلکہ 3 باؤلرز 3،3 اوورز کروائیں گے اور 2 باؤلرز 2،2 اوورز کروائیں گے جب کہ پاور پلے 4 اوورز کا ہوگا۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے لیے آج کا میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کرگیا ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
تاہم، بارش کے باعث میچ اگر شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تو لاہور قلندرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ جو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔