google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی - UrduLead
ہفتہ , مئی 10 2025

پی ایس ایل 10 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ 8 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق میچز ملتوی کرنے کافیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔

پی سی بی نے ایونٹ کو گزشتہ شب یو اے ای شفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتِ حال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو

پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے