بدھ , اپریل 29 2026

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا آج اجلاس

پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

جائزہ اجلاس میں وسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

اس سے قبل ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہیٹ ویو کے دوران ہیضہ کے کیسز میں اضافہ

شدید گرمی اور آلودہ پانی سے وبائی خطرات بڑھنے لگے پاکستان میں شدید گرمی کی …