بابر اعظم کا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے آج 27ویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رات 8بجے کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم انجری کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم گزشتہ روز پریکٹس کے دوران انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا اور اسکین کروایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کی انگلی فریکچر ہونے کی اطلاع ہے جس کے باعث انکی کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بابر اعظم کا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ بابر اعظم کی انجری پر اپڈیٹ پشاور زلمی جلد جاری کرے گا۔
دوسری جانب تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر 13پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس کا آخری میچ ملتان سلطان کے ساتھ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

دوسرے نمبر پر کراچی کنگزکی ٹیم ہے جوکہ 10پوائنٹس کے ساتھ ہے ، تیسرے نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہے جوکہ مسلسل 5میچ جیتنے کے بعد مسلسل 4میچ ہار گئی ہے