google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد ، لاہور میں بارش جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بھی بارش کا امکان - UrduLead
جمعرات , مئی 8 2025

اسلام آباد ، لاہور میں بارش جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاہورکے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ مال روڈ، کینال روڈ،جیل روڈ ،علامہ اقبال روڈ ،ایمپریس روڈ پر تیزبارش ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ تھرپارکر اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتِ حال سے باخبر رہیں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود آپریشنل وجوہات کے باعث عارضی طور پر بند

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں کچھ روٹس آپریشنل وجوہات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے