
پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے درمیان بارش کے باعث 15اوورز کے میچ میں کراچی کنگز کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیا ہے
بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان 20اوورز کا میچ 15، 15تک محدود کیا گیا
لاہور قلندر نے مقررہ 15اوورز میں 160رنز بنائے اور اسکے 8کھلاڑی آئوٹ ہوئے
لاہور قلندر کے میچ میں اوپنر محمد نعیم نے 65رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے کامیاب بیٹر میں فخر زمان ہیں جنہوں نے 51رنز بنائے
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 18رنز بنائے جبکہ کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

اس سے قبل جب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تو لاہور قلندر نے 7.5اوورز میں 90رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا تھا

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی