google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست - UrduLead
پیر , مئی 5 2025

لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، 8 ویں اوور میں میچ بارش سے متاثر ہوا تو اسے 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد نعیم کی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو168 رنز کا ہدف ملا۔

کراچی کنگز نے مقررہ ہدف 3 گیندوں قبل 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور میچ میں فتح اپنے نام کر لی۔

کراچی کنگز کی طرف سے عرفان خان نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں سعد بیگ 25، ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفٹ 24، 24، محمد نبی 15 اور ونس 13 رنز شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی طرف حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔

اس سے قبل  لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ بارش سے بالکل پہلے گری، 7 اعشاریہ 5 اوورز میں فخر زمان اور محمد نعیم نے 90 رنز کی شراکت قائم کی، آؤٹ ہونے والے بیٹر نے 5 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 65 رنز کی باری کھیلی۔

فخر زمان 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اُن کی اننگز 3 چھکوں اور 4 چوکوں سے مزین تھی، دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 18 رنز شامل تھے، باقی کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 4، میر حمزہ، عامر جمال اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی، ایونٹ میں عباس آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے۔

اہم میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو شامل کیا گیا۔

دوسری طرف کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد علی اور عمیر بن یوسف کی جگہ حسن علی اور سعد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا آج اعلان

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے