
کراچی کنگز اورملتان سلطان کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ جاری
ملتان سلطان کو ابتدا ہی میں نقصان ، دوسرے اوور میں کپتان محمد رضوان صفر پر آئوٹ ہوگئے
کراچی کنگز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں ملتان سلطان کو جیت کیلئے 205رنز کاہدف دے دیا
پاکستان سپرلیگ کے 10ویں ایڈیشن کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 204رنز بنائے

کراچی کنگز کے نمایاں بیٹر ز میں جیمز ونس نے 65رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیپتان ڈیوڈ وارنر نے 30، عرفان خاں نے 40رنز بنائے
خوشدل شاہ نے بھی 33رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ، ملتان سلطان کے عبیدشاہ نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا