google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان مسلم لیگ نواز کے دورحکومت میں گردشی قرض میں 283ارب روپے کی کمی - UrduLead
پیر , اپریل 28 2025

پاکستان مسلم لیگ نواز کے دورحکومت میں گردشی قرض میں 283ارب روپے کی کمی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ابتدائی 13 ماہ کے دورحکومت میں پاورسیکٹرکے گردشی قرض میں 283ارب روپے کی کمی ہوئی ہے

پاورڈویژن کی دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت میں مارچ 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ 283 ارب روپے کم ہوکر 2 ہزار 396 ارب روپے پرآگیاہے ۔

دستاویزمیں مزید بتایاگیا ہے مارچ 2025 تک پاور سیکٹرکا گردشی قرض 2 ہزار 396 ارب روپے ریکارڈکیا گیا اور فروری 2024 تک پاورسیکٹر کے گردشی قرضکا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا-

فروری 2025کے مقابلے میں مارچ 2025کے ایک مہینے میں پاور سیکٹرکاگردشی قرض 135 ارب روپے کم ہوا، فروری 2025 تک پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 2 ہزار 531 ارب روپے تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے گردشی قرض میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جون 2024 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی “سردار جی 3 “مشکلات کا شکار

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی فلم سردار جی 3 مشکلات کا شکار ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے