google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گردشی قرض سے چھٹکارے کےلیے بینکوں کا کنسورشیم حکومت کو قرض دینے پر تیار - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

گردشی قرض سے چھٹکارے کےلیے بینکوں کا کنسورشیم حکومت کو قرض دینے پر تیار

بجلی کے شعبے کے گردشی قرض سے چھٹکارے کےلیے 15 بینکوں کا کنسورشیم حکومت کو  1272 ارب روپے قرض دینے پر تیار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے شعبے کے گردشی قرض سے چھٹکارے کےلیے 15 بینکوں کا کنسورشیم حکومت کو  1272 ارب روپے قرض دینے پر تیار ہو گیا۔

بینک یہ قرض مارکیٹ ریٹ سے اعشاریہ 9 فیصد کم شرح سود پر فراہم کریں گے۔ معاہدے پر آج یا کل دستخط متوقع ہیں۔

بینکوں نے آسان شرائط پر قرض فراہمی کی حکومتی تجویز مان لی۔ یہ قرض پاور ہولڈنگ کمپنی کو 5 سال کے لیے دیا جائے گا جس میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہوگی۔

حکومت اس قرض سے گردشی قرض کے اسٹاک کو مزید بڑھنے سے روکنا چاہتی ہے۔ اس وقت دو ہزار 531 ارب روپے کے گردشی قرض میں سے 683 ارب صرف سود کی مد میں ہیں۔

اس سود کی قیمت عوام کو فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کے برابر پڑتی ہے۔ مجوزہ اسکیم کے تحت بینکوں کو ادائیگی اس سرچارج سے کی جائے گی جسے مستقبل میں صفر کر دیا جائے گا۔

حکومت پاور ہولڈنگ کمپنی کو ایک سو گیارہ  ارب روپے اپنی مالی اسپیس سے ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ ڈسکوز کے نقصانات اور لائن لاسز کم ہونے سے 190 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

بینکوں سے قرض کی فراہمی کے بعد گردشی قرض کا اسٹاک صرف 300 ارب روپے رہ جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وزیرِ خزانہ ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے لیے امریکا روانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے