google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج

ہم کسی نہ کسی طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے: سلمان اکرم راجہ

ُپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے دی گئی احتجاجی کال پر رہنمائوں اور کارکنوں کی طرف سے احتجاج کیا جارہا ہے ، پولیس نے لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنما کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے ۔

پولیس نے لاہور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما میاں شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا۔ لاہور میں جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔مختلف حلقوں کے امیدوار، پی ٹی آئی کارکنان اور ضلع راولپنڈی کی قیادت لیاقت باغ پہنچ گئی ہے۔

کارکنان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کارکنان براستہ مری روڈ ریلی کی صورت میں اسلام آباد ڈی چوک جائیں گے۔ لیاقت باغ مری روڈ پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیتحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کوئی نہ کوئی لائحہ عمل بنائے گی، ہم کسی نہ کسی طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے آئین اور قانون کی پابندی کرے، عوام کی آواز اور عوام کے ووٹ دبنے نہ پائیں۔ آواز بلند کرنے سے متعلق ہمارے حقوق سلب کرنا فسطائیت ہوگی، ایک نہ ایک دن سچ سامنے آئے گا اور جھوٹ کی عمارت ڈھیر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فرض تھا فارم 45 سامنے لاتا اور اپنی ویب سائٹ پر لگاتا، ہم 3 ہفتوں سے الیکشن کمیشن کے سامنے ہیں۔ الیکشن کے دوسرے ہی دن ہم نے 400 فارم 45 فائل کردیے تھے، کیا ہم نے دو دنوں میں یہ جعلی فارم بنائے ہیں۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے آر او کو بلوانے کا تقاضا کیا لیکن الیکشن کمیشن نے منع کردیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …