google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹک ٹاکر “پتلو”کو دبئی ائرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے الزام میں زیر حراست : رجب بٹ کا دعویٰ - UrduLead
پیر , اپریل 21 2025

ٹک ٹاکر “پتلو”کو دبئی ائرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے الزام میں زیر حراست : رجب بٹ کا دعویٰ

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔

مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

رجب بٹ نے پتلو کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، مگر آپ سب کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ میرے اور بھی دوست دوحہ قطر میں ہیں تو میں نے پتلو کو بھی فون کر کے ایک دن کیلیے مدعو کیا تھا، پہلے تو اُس نے انکار کیا مگر پھر وہ مان گیا۔

رجب بٹ کے مطابق ہم نے کل اُس کی ٹکٹ کروادی تھی اور آج صبح اُسے دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذہبی جماعتوں کا 27 اپریل کو مینارپاکستان پر بہت بڑا جلسہ اور مظاہرہ کا اعلان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی حافظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے