ہفتہ , جون 13 2026

وویمن کرکٹ ٹیم: ورلڈ کپ کیلئے کوالفائی

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں تھائی لینڈ کو87 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ کوالی فائینگ رائونڈ میں پاکستان وویمن ٹیم نے لگاتار چوتھا میچ جیت کر بھارت میں کھیلے جانے والے وویمن ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی آل رائونڈ پرفارمنس کی وجہ سے اس کا میچ کا بہترین پلیئر بھی قرار دیا گیا ہے

فاطمہ ثنا نے میچ میں 62رنز کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ناشرہ سندھو اور رامین شمیم نے بھی تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 35ویں اوور میں 118رنز بناکر آئوٹ ہوگئی

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم اس جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھی ٹاپ پرا گئی ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے

دریں اثناء ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیشن وویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ میں ویسٹ انڈیز نے جیت لیا ہے

بنگلہ دیش وویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 227رنز بنائے جوکہ ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم نے 46ویں اوور میں پورا کرلیا

پاکستان وویمن کرکٹ کی ابتدائی تین وکٹس جلد ہی گر گئیں لیکن مڈل آرڈر بیٹر سدرہ امین اور کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں

سدرہ امین نے 80رنز بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 62رنز بنائے

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اوپنر گل فیروزہ کی جگہ شوال ذوالفقار شامل کیا گیا ہے

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اورویسٹ انڈیزکو پہلے تینوں میچزمیں شکست دے چکی ہے،

About Aftab Ahmed

Check Also

ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ: رپورٹ

ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی پاکستان بیورو شماریات (PBS) کی جانب سے جاری کردہ …