منگل , اکتوبر 14 2025

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔ نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …