بدھ , جنوری 28 2026

2 روزہ پاکستان منرلزانوسٹمنٹ فورم آج سے شروع

اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلزانوسٹمنٹ فورم آج شروع ہوگا، ریکوڈک اوراہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اورپالیسیز پرسیشن ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف سیدعاصم منیرفورم میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے، فورم میں امریکا، چین، سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے وفودشرکت کریں گے۔

ایرک مائرکی سربراہی میں اعلیٰ سطح کاامریکی وفدانوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، چین جیالوجیکل سروے کاوفدفورم میں شرکت کے لیے اسلام آبادپہنچ گیا۔

سعودی وزارت معدنی وسائل کے ڈائریکٹرآ ف مائننگ انوسٹمنٹ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ، سعودی گولڈ ریفائنری کے حکام اسلا م آباد پہنچ گئے، یورپ، ایشیا کے متعددممالک کے علاوہ روس، ترکیہ کے وفودبھی شرکت کرینگے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی معیشت میں بحالی کے آثار

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی معیشت نے غیر معمولی حد تک …